سینئر صحافی‘ نوائے وقت اسلام آباد کے چیف رپورٹر نواز رضا کو پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا اعلان

15 مارچ 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے سینئر صحافی روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے چیف رپورٹر محمد نواز رضا کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے جو 23مارچ 2018ء کو صدر مملکت ممنون حسین دیں گے۔ محمد نواز رضا کو یہ ایوارڈ 47سالہ صحافتی خدمات پر دیا جارہا ہے۔ محمد نواز رضا پچھلے 38سال سے روزنامہ نوائے وقت سے وابستہ ہیں اور مختلف حیثیتوں سے کام کرچکے ہیں۔ محمد نواز رضا راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب کے مسلسل 16سال تک صدر رہے‘ اس وقت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر ہیں۔ وہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی‘ اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے مختلف سالوں میں بھی صدر کے منصب پر فائز رہے۔ وہ پچھلے کئی برسوں سے پارلیمنٹ کی کوریج کر رہے ہیں اور پولیٹیکل تجزیہ کار اور کالم نویس کی حیثیت سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔