ایک تصویر ایک کہانی

15 مارچ 2018

ریٹی گن روڈ بلال گنج کے علاقہ میں 90 سالہ خاتون ذوق بی بی ردی کے کارخانہ میں مزدوری کرتی ہے، اس نے بتایا کہ اس کے خاوند کی عمر سو سال ہے اور وہ بیمار پڑا ہے جس کیلئے وہ خود محنت کرتی ہے تاکہ خاوند کیلئے دوائی لے سکے۔ ذوق بی بی کی تین بیٹیاں ہیں۔ایک بیٹی کا خاوند وفات پاچکا ہے وہ بھی اس کے ساتھ مقیم ہے۔ کاغذ کے کارخانہ میں ذوق بی بی ردی کے ٹکڑے علیحدہ علیحدہ کرتی ہے جس کو محنت کے حساب سے اجرت ملتی ہے۔ اس کارخانہ میں خواتین کی تعداد 10 ہے اور کسی کو 8 کسی کو 9 اور کسی کو 10 سال مزدوری کرتے ہوگئے۔ 90 سالہ ذوق بی بی صبح 8 بجے آتی ہے اور شام چار بجے تک ڈیوٹی کرتی ہے اور آرا حسن شاہ میں ایک کرایہ کے مکان میں رہتی ہے جس کا کرایہ بھی آٹھ ہزار روپے ہے۔ (فوٹو ؑ:عابد حسین )

ایک تصویر ایک کہانی

محمد سلیم 65 سالہ کی عمر میں اپنی موٹرسائیکل پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا ہے ...