جی سی یو میں تربیتی ورکشاپ آج ہوگی

15 مارچ 2018

لاہور(لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ڈنکلف کیمیکل سوسائٹی کے زیراہتمام آج ’’بڑا خواب دیکھیں‘‘ اور’’انٹرویووسی وی تیارکرنے کا طریقہ‘‘ کے موضوعات پر خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوگی۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن ممتاز کارپوریٹ ٹریننگ سپیشلسٹ احمد فواد ہونگے۔ اس موقع پرڈنکلف سوسائٹی کی سربراہ سدرہ فرید،ممتاز شاعر احمد حماد اور خاتون کرکٹرمرینہ اقبال بھی اظہارخیال کریںگے۔