مذموم سازش کے تحت قومی زبان پر وار کیا جا رہا ہے: عزیز ظفر آزاد

15 مارچ 2018

لاہور (پ ر) پاکستان قومی زبان تحریک کے زیر اہتمام سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں آئین کی شق 251میں ترمیم کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے (فیصل چوک) پُر امن مظاہر ہ کیا گیا۔ مظاہرے سے ممتاز دانشور عبد العلی، مرکزی صدر عزیزظفر آزاد، چیئرپرسن فاطمہ قمر، مقصود چغتائی، ڈاکٹر کنول فیروز ، محمد شفیق رضا قادری، ڈاکٹر شاہد رفیق، اعجاز احمد اعجاز ،انجینئر سلیم، فاروق آزاد، ڈاکٹر شاہد نسیم،مختلف سیاسی ،سماجی وعلمی شخصیات کے علاوہ تمام مکتبہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب میں کہا کہ قومی زبان کے حوالے سے فرمان قائد اور آئین پاکستان میں واضح طور پر درج ہے ۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں بھی قومی زبان اُردو کو علاقائی زبان قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک مذموم سازش کے تحت ملک میں فساد، نفاق او رترقی کے عمل کو روکنے کے لئے قومی زبان پر وار کیا جا رہا ہے۔