سینٹ الیکشن پر واویلا کرنیوالوں نے ذاتی خاندان کا نام جمہوریت رکھا: زوار بہادر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات پر واویلا کرنے والوں نے اپنی ذات اور خاندان کا نام جمہوریت رکھا لیا ہے۔ اسی سینٹ سے اگر نواز شریف کا کوئی مالشیایا مارشل لاء دور کا اوپنر کامیاب ہوجاتا توجمہوریت جیت جاتی اور اپوزیشن کا امیدوار جیت گیا تو پارلیمنٹ کا منہ کالا ہو گیا پارلیمنٹ کا نہیں پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے بھارتی ایجنٹوں کا منہ کالا ہوا ہے ۔ووٹ کے تقدس کا ڈھنڈورا پیٹنے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں سسٹم کو صاف اور شفاف بنائے بغیر انتخابات بے فائدہ ہوں گے چور اور لیڑے دوبارہ لوٹا ہوا مال خرچ کرکے اقتدار پر قابض ہو جائیں گے اور قوم کی محرومیاں دور نہیں ہوں گی۔ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ سب سے پہلے قوم کا لوٹا ہوا مال واپس کروائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔