حضرت ابو بکر صدیقؓ نے منکرین ختم نبوت کے خلاف جہاد کیا: ثروت قادری

15 مارچ 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکرصدیق کا دور خلافت پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے ،سیدنا صدیق اکبر نے ختم نبوت کے منکر وںکے خلاف علم جہاد بلند کرکے دین کا تحفظ کیا،تمام فتنوں کا مقابلہ دین محمدی پر عمل پیرا ہوکر کیا ، سیدناصدیق اکبررضی اللہ عنہ کی سیرت تمام عالم انسانیت کیلئے روشن باب ہے،اُمت مسلمہ کو درپیش تمام عصری مسائل کا حل آپ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرکیاجاسکتاہے، خلفائے راشدین کے ایّام کو سرکاری سطح پر نہ مناکرحکومت نے قوم کو شدیدمایوس کیا،حکمران ملک وقوم کو بحرانوںسے نکالنے کیلئے خلفائے راشدین کے طرز حکمرانی سے راہنمائی حاصل کریں، سیدناصدیق اکبر کی تعلیمات اور دور خلافت مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہے۔