عوام انتخابات میں ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کرینگے: سید توصیف شاہ

15 مارچ 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے شہباز شریف کو پارٹی کا مستقل صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے، 2018 کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا۔