کشمالہ طارق کے گارڈز کی مدد سے وقت نیوز کی ٹیم پر حملہ قابل مذمت وزیراعظم نوٹس لیں: اے پی این ایس

15 مارچ 2018

لاہور (پ ر) اے پی این ایس نے وفاقی محتسب کشمالہ طارق اور ان کے گارڈز کی طرف سے وقت ٹی وی کے اینکر مطیع اللہ جان اور ان کی ٹیم کو ہراساں کرنے کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے صدر اے پی این ایس سرمد علی سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ مطیع اللہ جان کا کشمالہ طارق سے انٹرویو شیڈول تھا اور اس میں سوالات پر ناپسندگی کے سبب اینکر پرسن اور ٹیم پر گارڈز کے ذریعے حملہ کرانا افسوسناک ہے کسی پبلک آفس کی جانب سے آمرانہ طرز عمل کسی طور قابل قبول نہیں ہے اے پی این ایس اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور وزیراعظم سے نوٹس کا مطالبہ کرتی ہے۔