ڈی پی ایس میں طلبہ کیلئے مقررہ حد عمر میں نرمی کی منظوری

15 مارچ 2018

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن و پریذیڈنٹ بورڈ آف گورنرز ڈویژنل پبلک سکول و انٹرمیڈیٹ کالج لاہور عبداﷲ خان سنبل نے حافظ قرآن طلبا و طالبات کے لیے سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول کی مختلف جماعتوں میں ان کے لئے داخلہ کی مقررہ حد عمر میں دو سال کی نرمی کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق ڈویژنل پبلک سکول و انٹرمیڈیٹ کالج لاہور میں داخلہ کے خواہش مند حفاظ طلباو طالبات پر ہوگا اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔