سینٹ انتخابات جمہوری انداز میں ہوئے، ووٹ کا تقدس بحال ہوا: پیپلز پارٹی

15 مارچ 2018

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جمہوریت کے نام پر پاکستان پیپلز پارٹی پر یلغار بلاجواز ہے سینٹ کے انتخابات جمہوری انداز میں اور ووٹ کا تقدس بحال ہوا۔ اس کا سہرا ملک کی بڑی اپوزیشن جماعتوں کے سر ہے اپوزیشن جماعتوں نے اپنے تحفظات کو ایک طرف رکھتے ہوئے سینٹ کے انتخاب میں حصہ لیا اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فقید المثال قائم کی اور کامیابی حاصل کی۔ عزیز الرحمن چن، عابد حسین صدیقی، وحید عالمگیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے سیلم مانڈی والا کا ڈپٹی چیئرمین کا منتخب ہونا بڑی اچھی اور خوش آئند بات ہے۔ آصف زرداری نے بہتر حکمت عملی اور تدبیر سے تمام سینٹرز کو پیپلز پارٹی کی حمایت کیلئے قائل کر کے اپنے اُمیدواروں کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں نے اپنے تحفظات کو ایک طرف رکھتے ہوئے سینٹ کے انتخاب میں حصہ لیا ۔ حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ دانیال عزیز اور طلال چودھری شاہ سے زیادہ شاہ کی وفا داری کے چکر میں ملکی سیاسی لیڈر شپ کا احترام اور قومی ادارون کا احترام بھی بھول جاتے ہیں۔ افنان صادق بٹ نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری نے نام نہاد خادم اعلیٰ کی نیندیں حرام کردی ہیں ۔