قائمہ کمیٹی نے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سی پیک کے تحت منصوبے مختص کرنے کی سفارش کر دی
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی نے حکومت کو کم ترین یافتہ علاقوں کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبے مختص کرنے کی سفارش کر دی، کمیٹی نے چینی کمپنی کی جانب سے بغیر کسی معاوضہ کے گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش کو سراہتے منصوبہ کا افتتاح کرنے کیلئے بلوچستان جانے کا فیصلہ کر لیا۔ کمیٹی کو گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے گوادر میں سی پیک منصوبوں پر جامع بریفنک دی گئی۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ گوادر فری زون گوادر فری پورٹ کو لو کاربن ایریا بنانے کیلئے تجاویز چینی حکومت کو بھجوا دی۔ وزارت ریلوے نے کمیٹی کو ایم ایل ون پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرتے کہا کہ 3 ماہ میں اپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا جائے گا گوادر سے بسیما، جیکب آباد، کوئٹہ تک ریلوے لائن بچھائی جائے گی بعد ازاں پشاور کے ساتھ منسلک کیا جائے گا چینی صوبہ شنکیاٹک سے گوادر تک ریلوے لائن بچھانے کا امکان بھی زیر غور ہے کمیٹی اجلاس چیئرمین عبدالمجید خان خنان خیلی کی صدارت، گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستان خان جمالدینی نے گوادر میں فری ٹریڈ زون ایسٹ بے ایکسپریس وکی تعمیر پارک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ایکسپریس وے کی تعمیر بریک واٹر منصوبہ سمیت دیگر منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گوادر پورٹ پر ٹرمینل فعال کر دیا گیا کوسکوسائنوٹراس نے دو شپنگ لائنز کا باقاعدہ کر دیا آر او واہی کولر ایل پی جی شپ لائنرز سروس شروع کرنے کیلئے تیار ہیں N-85 اور M-8 کی تکمیل پاکستانی تاجر گوادر بندرگاہ سے درآمدات و برآمدات شروع کریں گے چائنہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگز 5 اضافی برتھس کے ساتھ ایک ہزار میٹرطویل ٹرمینل قائم کرنے کیلئے فزیبلٹی مکمل کر لی گوادر فری زون کے پائلٹ ڈویلپمنٹ کو 160 ملین ڈالرز کی لاگت سے تقریباً مکمل کر لیا گیا گوادر میں چار صنعتی یونٹس کی عمیر کا کام گزشتہ ماہ شروع کر دیا گیا ایسٹ بے ایکسپریس وے کو اکتوبر 2020ء تک مکمل کرلیا جائے چینی حکومت 150 ملین کا قرض انٹرسٹ فری فراہم کرے گی اختتام تک اس کا 25فیصد کام ہو جائے گا 912 ملین کی چینی سرمایہ کاری سے پاک چائنہ ٹیکنیکل وووکشنل انسٹی ٹیوٹ تعمیر کیا جائے گا گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 18 ایکڑ زمین حاصل کر لی عارضی طور پر قائم کئے گئے سینٹر میں 300 طلباء زیر تعملیر ہیں جن کیلئے چینی زبان سیکھنا لازمی قرار دیا ایکسپریس وے کی تعمیر 6 ارب کی لاگت کی جائے گی چینی حکومت کو منصوبے کیلئے انٹرسٹ فری قرض فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی بریک واٹرز منصوبہ کے حوالہ سے اس بات کرتے کہا کہ اسے 230 ملین کی لاگت سے 2 سال میں مکمل کیا جائے رقم پی ایس ڈی پی سے حاصل کی جائے گی اضافی ٹرمینلز کی تعمیر کیلئے تیار کردہ PC-II منظوری کیلئے پلاننگ کمیشن کو بھیج دیا گیا جس پر 2800 ملین کی لاگت آنے کا امکان ہے۔ کراچی سے بڑا ائرپورٹ تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے کنسلٹنٹس نے ڈیزائن کے پیرامیٹرز کو حتمی کر دیا ائرپورٹ سنگا پور اور دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا گوادر فری زون اور گودر فری رپورٹ کو لوکاربن ایریا بنانے کیلئے تجاویز چینی حکومت کو بجھوا دی سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی شعیب صدیقی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ چینی کمپنی نے گوادر میں کوائلہ سے چلنے والا 300 میگا واٹ کا پاور پلانٹ لگانے کی پیشکش ہے۔ کمیٹی رکن …… عاصمہ ممدوٹ نے برہمی کا اظہار کرتے کہا کہ کمیٹی میں گزشتہ کئی سالوں سے راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کیلئے سی پیک کے مصنوبے مختص کرنے کیلئے آواز اٹھائی ہماری بات سنجیدہ نہیں لیتا جواب تک دنیا گوارہ انہیں کرتے قومیاسمبلی میں بھی ہماری بات نہیں سنی جاتی چیئرمین نے یقین دہانی کروائی کہ آپ کے احتجاج کو متعلقہ فورم پر پہنچایا جائے گا کمیٹی کو ریلوے حکام نے بریفنگ جو ادارہ چار سال پہلے 18.6 ارب سالانہ کما رہا تھا وہ اب 50 ارب کما رہا ریلوے کی کارکردگی کو مختلف حلقوں کی جانب سے سراہا گیا سی پی کے تحت پاکستان میں ٹرانسپورٹیشن کے نظام کو منسلک کیا جا رہا ہے ایم ایل ون کا پی سی ون مکمل کرلیا گیا ریلوے کی مرکزی لائن ہے اس کے گردونواح میں 70 سے 80 فیصد آبادی موجود ہے 8.2 ارب ڈالرز کی لاگت سے اس لائن کی اپ گریڈیشن آئندہ پانچ سال میں مکمل ہو گی منصوبہ کی پی سی ون کی منظوری کیلئے اسی ڈی ڈبلیو پی کو بھیج دیا گیا۔ سی پی کے ابتدائی منصوبوں کا حصہ ہے جسے چین نے بھی اسے سٹرٹیجک منصوبہ تسلیم کیا ہے۔