سینٹ الیکشن میں کم ظرف لوگوں کے چہرے سامنے آگئے نوازشریف کو پھر وزیراعظم بنائیں گے: سعدیہ عباسی

15 مارچ 2018

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی نشست ہم ہارے نہیں بلکہ کم ظرف لوگوں کے چہرے سامنے آگئے ہیں،آئندہ انتخابات میں ہم پورے ملک سے دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے،نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم اور پارٹی صدر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا جوڈیشل احتساب ہورہا ہے۔