35 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، 2 کاریں، 7 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے سبزہ زار میں عابد اوراس کی فیملی سے 5لاکھ، مانگا منڈی میں فضل اوراس کی فیملی سے 7 لاکھ، نصیر آباد میں ارسلان اوراس کی فیملی سے 5 لاکھ، باغبانپورہ میں اکرم اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ 60 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، اسلام پورہ میں زاہد سے 4 لاکھ، شاد باغ میں اخترسے 3 لاکھ اور موبائل فون، نواں کوٹ میں قمر سے 2 لاکھ، ڈیفنس میں پولیس وردیوں میں ملبوس چار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اسد سے ایک لاکھ اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاون میں سلیم سے ایک لاکھ اور موبائل فون،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں جنرل ہسپتال میں شریفاں بی بی سے سونے کی بالیاں، اکبری گیٹ میں وسیم سے 50 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گارڈن ٹاؤن اور غازی آبادکے علاقوں سے 2 کاریں جبکہ اچھرہ، شمالی چھاؤنی، رائے ونڈ، شاہدرہ، ملت پارک، مغلپورہ اور ٹاؤن شپ کے علاقوں سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔