سپیکر قومی اسمبلی نے مثبت پیغام دیا ہمیں اس کا احترام کرنا چاہئے: رانا افضل

15 مارچ 2018

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت خزانہ رانا افضل نے کہا کہ سپیکر قو۹می اسمبلی نے ایک مثبت پیغام دیا ہے ہمیں ان کے پیغام کا احترام کرنا چاہئے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ روز ارکان قومی اسمبلی کا بڑا مصروف دن تھا اس دن مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کا چنائو کرتا تھا جس کی وجہ سے ایوان میں ارکان قومی اسمبلی کی حاضری کم رہی اور یہی وجہ توجہ دلائو نوٹس کا جواب نہ آنا بھی تھا رانا افضل نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ایک مثبت پیغام دیا ہمیں ان کے پیغام کا احترام کرنا ہوگا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...