وکیل رہنما احسن بھون کے والد کی نماز جنازہ ادا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ و دیگر کی شرکت

15 مارچ 2018

حافظ آباد+ ونیکے تارڑ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار)پاکستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین چوہدری محمد احسن بھون ایڈوکیٹ کے والد محترم چوہدری محمد علی بھون کی نماز جنازہ یہاں حافظ آباد کے قریب انکے آبائی گائوں بھون کلاں میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میںچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ یاور علی، جسٹس انوارالحق ،جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عاطر محمود، جسٹس فیصل زمان، جسٹس فرخ محمود، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کامران مرتضی، صدر سپریم کورٹ بار کونسل پیر کلیم خورشید، سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری صفدرتارڑ، انورالحق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،سیکریٹری لاہور ہائی کورٹ بار حسن اقبال وڑائچ، سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اختر حسین آف کراچی،، خالد رانجھا ایڈوکیٹ، نصر اﷲدریشک ، سابق ایم۔این۔اے مہدی حسن بھٹی، سابق صوبائی وزیر شوکت علی بھٹی کے علاوہ ججز، وکلاء ، سیاستدانوں اور ملک بھر کی مختلف بار ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں کے علاوہ معززین ضلع کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے یہاں بھوں کلاں پہنچ کر چوہدری محمد احسن بھون ایڈوکیٹ کے والد محترم کی وفات پر ان سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی نے پڑھائی۔ مرحوم کے قل شریف کا ختم کل 16مارچ بروز جمعۃ المبارک کو تین بجے سہ پہر بھوں کلاں حافظ آباد میں ہوگا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...