فیروزوالہ سمیت مختلف شہروں میں 5 خواتین اور 2 بچیوں سے زیادتی
لاہور، فیروزوالہ، شیخوپورہ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 5خواتین اور 2 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔ شاہدرہ ٹائون کالاخطائی روڈ کی آبادی حاجی کوٹ میں 7 سالہ (ش) کو ہمسایہ رشتہ دار ملزم منشا نے بہانے سے گھر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پیر محل میں ملزمان ذاکر حسین، ناصر حسین اور گل شیر وغیرہ نے عذرا بی بی، حاصل پور میں گونگی بہری 17 سالہ (ش) کو اوباش شعیب ، اوکاڑہ میں عابدہ کو ملزم نواز، روبینہ کو ملزم اکرم اور صدام، قصبہ رادھن میں سمیرا بی بی کو ملزمان مدثر اور آصف،قصو ر میں 13 سالہ عابدہ کو ملزم نواب جبکہ وہاڑی میں 5 سالہ انعم کو ملزم دانش نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں شرقپور میں 5 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی تاہم ملزم نے چھری مار کر بچے کو زخمی کردیا۔ بچے کو میوہسپتال منتقل کردیا گیا۔