ایک تصویر………… ایک کہانی

15 مارچ 2018

ویسے تو اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لئے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے اس حوالے سے تشہیری مہم چلائی جاتی ہے مگر جہاںکہیںٹریفک جام ہو تو نفری کی کمی کا بہانہ کیا جاتاہے ۔زیر نظر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہی جگہ ٹریفک پولیس کے چار اہلکار صرف چار گاڑیوں کو ادھر سے ادھر کرنے اور مناسب پارکنگ کیلئے کچھ ہدایات دینے میں مصروف ہیں۔ بادی النظر میں محسوس ہورہا ہے کہ پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کا ٹائم پاس کررہے ہیں یا ان کی نظر میں اس سے زیادہ کوئی اور اہم کام نہیں ہے۔اسلام آباد کے شہریوں نے متعلقہ حکام سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے،(تصویر و تحریر ، سہیل ملک)