اسلحہ، منشیات برآمد،24ملزمان گرفتار

15 مارچ 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے24ملزمان کو گرفتار کر لیاتھانہ رتہ امرال پولیس نے شہریار سے460گرام چرس،وسیم سے 300گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے ارشد سے200گرام چرس،شاکر سے 120گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے علی رضا سے510گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے نصیب اللہ سے510گرام چرس،تھانہ کلر سیداں پولیس نے شیراز سے300گرام چرس، تھانہ مری پولیس نے ابرار سے 105گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے رئوف سے10لیٹر کھلی شراب،آصف سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے نعیم سے 10لیٹر کھلی شراب،تھانہ صادق آباد پولیس نے گوہر رحمان سے10لیٹر کھلی شراب، حمزہ سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ سول لائن پولیس نے علی رضا سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ مورگاہ پولیس نے رصیب سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فیاض 10لیٹر کھلی شراب،اویس سے15لیٹر کھلی شراب،ندیم سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے آصف سے پستول30بور معہ3روند،عرفان سے پستول30بور معہ4روند، تھانہ مری پولیس نے کاشف سے پستول30بور معہ5روند،تھانہ مندرہ پولیس نے شفیق سے پستول30بور معہ03روند،گلزار سے پستول9mmمعہ 4روند،تھانہ جاتلی پولیس نے خرم سے پستول 7mmبرآمد کر کے ملزم کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔