آتش بازوں غیر قانونی پٹرول ڈیزل فروخت کرنے والوں اور کرایہ داروں کیخلاف کارروائی،چھ ملزمان گرفتار

15 مارچ 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے آتش بازوں غیر قانونی پٹرول ڈیزل فروخت کرنے والوں اور کرایہ داروں کیخلاف کارروائی کے دوران چھ ملزمان گرفتار کرلئے تھانہ ویسٹریج پولیس نے انور علی کوغیر قانونی طور پر گیس ری فیلننگ کرتے ہوئے قابو کر لیا جبکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ نصیر آباد پولیس نے عبدالغفور اور عادل ،تھانہ گوجرخان پولیس نے نے طارق سے 400ہوائیاں ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 35لیٹر پٹرول ،تھانہ جاتلی پولیس نے اصٖفند سے غیر قانونی ڈیزل کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔