ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 11 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

15 مارچ 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیاتھانہ نصیر آباد پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے بجنیال روڈ پر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کارر وائی کرتے ہوئے سات ملزمان طاصف مسلح پستول30بور معہ 4روند،آمین مسلح پستول30بور معہ 03روند،نعیم مسلح پستول30بور معہ 04روند،بلال مسلح پستول30بور معہ 4روند،فیصل مسلح پستول30بور معہ 02روند،عاطف مسلح پستول30بور معہ 03روند،مظہر مسلح پستول30بور معہ 3روندجبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے غریب آباد کے علاقہ میں ریڈ کر کے 4ملزمان وقاص،خرم مسلح01عدد پستول30بور معہ 05روند،محمد علی مسلح پستول30بور معہ 04روند،اسلام الحق مسلح پستول30بور معہ 05روندبرآمدکرلئے ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔