اسلام آباد میں لڑکی اور ایک شخص اغواء

15 مارچ 2018

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد میں لڑکی اور ایک شخص اغواء کرلئے گئے تھانہ بھارہ کہو کو انصار رزاق نے بتایا کہ نئی آبادی میں ملزمان فیصل وغیرہ نے مدعی کی بہن مہرین عبدالرزاق کو اغواء کرلیا ہے تھانہ لوہی بھیر کو محمد پرویز نے بتایا کہ میڈیا ٹائون میں مدعی کے بیٹے حمزہ پرویز کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مغوی اور مغویہ کی تلاش شروع کردی۔