راجہ شعیب قتل کیس کی سماعت آج ہوگی

15 مارچ 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے سابق صوبائی وزیر بلدیات و قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کے بھانجے راجہ شعیب قتل کیس کی سماعت آج بروز جمعرات تک ملتوی کر دی ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے نمبردار اخلاق وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیاجنہوں نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹیشن کے قریب معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے راجہ شعیب کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، گذشتہ روز عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے آج تک ملتوی کر دی ۔