مختلف کیسز کی سماعت ملتوی

15 مارچ 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے مختلف کیسز کی سماعت کے دوران ایک کیس میں 2گواہان کے بیان قلمبند کرکے مزید شہادتیں طلب کرلیں۔بدھ کو عدالت نے تھانہ صدر اٹک میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم پرویزوغیرہ کیس کی سماعت 28مارچ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم رزاق کیس کی سماعت 29مارچ، جاوید اختر کیس کی سماعت 16مارچ، تھانہ جنڈ اٹک میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزم طالب حسین کیس میں 2گواہان کے بیان قلمبند کرکے سماعت 21مارچ جب کہ ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں ملوث ملزم آصف کیس کی سماعت 22مارچ تک ملتوی کر دی۔