اغواء برائے تاوان اور دھماکہ خیز مواد برآمد گی کے 8کیسزکی سماعت، 7گواہان کے بیان قلمبند

15 مارچ 2018

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے قتل ، اغواء برائے تاوان اور دھماکہ خیز مواد برآمد کے 8کیسزکی سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی جب کہ 7گواہان کے بیان قلمبند کرلئے۔بدھ کو عدالت نے تھانہ گوجر خان میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم رمضان کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 19مارچ، تھانہ سوہاوہ میں درج مقدمے میں ملوث ملزم ساجد کیس کی سماعت 19مارچ، اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم واجد رحمان کیس کی سماعت 26مارچ، اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزمانعیم الرحمان وغیرہ کیس کی سماعت 27مارچ، تھانہ کہوٹہ میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم عدنان کیس کی سماعت 17مارچ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم عارف کیس میں 2گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 21مارچ، اسی تھانے میں درج مقدمے میں ملوث ملزم طیب کیس میں 3گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 20مارچ جب کہ اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم زبیر علی کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 19امرچ تک ملتوی کر دی ہے۔