شیشہ سینٹروں میںحقہ پینے والوں اور جسم فروشی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ،گیارہ ملزمان گرفتار

15 مارچ 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)شیشہ سینٹروں میںحقہ پینے والوں اور جسم فروشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے پولیس نے گیارہ ملزمان گرفتار کرلئے تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف قسم کے فلیورزمیں شیشہ پیتے ہوئے 05ملزمان حبیب الرحمن بٹ ، اسد علی خان ، مسعود ،احمد خان اور آفاق احمد جبکہ جسم فروشی میں ملوث 06ملزمان محمد شریف، ملک شرجیل ، مسماۃ صباء مختار، مسماۃ منیشاء ، سعید احمد اور مسماۃ عائشہ شاہ کو گرفتار کرلیا ۔