تھانہ رتہ امرال اور مورگاہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن، پانچ مشتبہ افرادگرفتار

15 مارچ 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں بدھ کے دو سرچ آپریشن کرکے پانچ مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں حساس اداروں اور پولیس ٹیموں نے آئی جے پی روڈ کے اطراف کئے گئے سرچ آپریشن میں چھ پلازوں ، 42 گھروںکی چیکنگ کی گئی جبکہ علاقے میں موجود498 افراد کی بھی سرچنگ کرکے ان کے کوائف معلوم کئے گئے سرچ آپریشن کے موقع پر دو افراد سے اسلحہ برآمد کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا جنہیں بعد میں تھانہ رتہ منتقل کردیا گیا ملزمان سے دو پستول ، ایک رائفل بھی قبضے میں لئے گئے دوسرا سرچ آپریشن تھانہ مورگاہ کے علاقے میں کیا گیا حساس اداروں نے تین مشکوک افراد حراست میں لے لئے دوران سرچ آپریشن110 گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ340 افراد سے ان کے کوائف معلوم کئے گئے ۔