شہباز شریف کے مسلم لیگ کے مستقل صدر منتخب ہونے سے کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے

15 مارچ 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رکن ملک افتخار احمد نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کے پاکستان مسلم لیگ ن کا مستقل صدر منتخب ہونے سے کارکنوں اور عوا م کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ وہ پنجاب کی طرح پورے ملک کو ترقی و خوشحالی سے ہمکنار کریں گے اور ملک و قوم شریف برادران کی انقلابی قیادت اور مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر کامیابی و کامرانی کی منازل طے کرے گی۔ وہ بدھ کو سہ پہر یہاں راولپنڈی کینٹ وارڈ نمبر 1 میں نصیر آباد بلال کالونی میں 30لاکھ روپے کے فنڈز سے مکمل ہونے والے ساٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر عوام علاقہ نے صاف پانی کی فراہمی پر ملک برادران سے اظہار تشکر کیا۔