پوٹھوہار ڈویژن میں رواں سال کریک ڈائون کے دوران 39 ملزمان گرفتار

15 مارچ 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پوٹھوہار ڈویژن میں کینٹ سرکل پولیس نے رواں سال میں سٹریٹ کرائم ،ڈکیتی، کارچوری وموٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سدباب کے لئے کریک ڈائون کے دوران مختلف گینگ سے تعلق رکھنے والے39 ملزمان گرفتار کرلئے ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف نے بدھ کو ڈی ایس پی کینٹ سرکل کے دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوٹھوہار سرکل میں سٹریٹ کرائم ،ڈکیتی ،کار و موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر اسرار احمد خان عباسی نے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سدباب کا ٹاسک دیا گیا تھاجس کے بعد تھانہ نصیر آباد پولیس نے شکورا گینگ سے وابستہ چھ ملزمان عبدالشکور، محمد طارق خان، محمد دانش، ذرین شہرام،عمران نذیراور امن گرفتار کرلئے جن سے تین عدد موٹر سائیکل ،45 ہزار روپے کی نقدی، چھ عدد موبائل فون، چارعدد پستول 30بور معہ25روند،ایک خنجر برآمد کرلئے طاصف گینگ کے سات ملزمان طاصف، محمد امین، محمد نسیم ، فیصل عباس، محمد عاطف، بلال احمداور محمد مظہرکو گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے سات موٹر سائیکل،15ہزار روپے کی نقدی ،تین موبائل فون ، سات پستول 30بور معہ28روند، مانی گینگ کے چار ملزمان زرین شہرام ،شہیر احمد ،محمد دانش اور عبدالوحید کو گرفتار کر کے چار موٹر سائیکل ،چھ چہرے کے ماسک اورچار پستول30بور معہ 18روند برآمد کرلئے جبکہ تھانہ کینٹ پولیس نے نورا گینگ کے پانچ ملزمان وقاص حفیظ ،ہارون شوکت ،ریاض احمد ، عبدالعقیل اور نور محمد کو گرفتار کر کے ان سے مسروقہ کاریں چار ٹویوٹا کرولا آلٹس،دو ٹویوٹا کرولا GLI،ایک مارک x، ایک ہنڈا سٹی کار برآمد کرلیں تھانہ آر اے بازار پولیس نے موٹر سائیکل چور محمد دانش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کار سنیچر کاشف خان عرف کاشی کو گرفتار کر کے 02عدد مسروقہ کاریں ،01کار چور عابد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے کیری ڈبہ مالیتی 8لاکھ، مزداسیلون مالیتی08لاکھ، موٹر سائیکل چور گروہ کے 03ملزمان اُسامہ مشتاق ، نوید اقبال اور عزیز الرحمن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکل 125، نقب زنی کرنے والے ملزم فیصل محمود ،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ضیاء الحق گینگ کے 03ملزمان نور خان ، اسماعیل اور نعمان ذوالفقار کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکل ہنڈا 125،01عدد موٹر سائیکل 70ccاور 4عدد پستول معہ19روند اور18لاکھ روپے مال مسروقہ ،تھانہ سول لائن پولیس نے عبدالغفار گینگ کے 03ملزمان عبدالغفار، امجد خان اور عمر فاروق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2عدد پستول معہ 11روند ،تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے خرم گینگ کے 04ملزمان خرم خان، محمد علی ، اسلام الحق اور وقاص محمود کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پستول معہ18روند ،04عدد موبائل فون اور نقدی برآمد کی علاوہ ازیں اسلحہ کے 107مقدمات درج کرکے 108ملزمان کو گرفتارکیا گیا جن کے قبضہ سے 84عدد پستول 02ریوالور،06عدد رائفل ، 01عدد بندوق ، 05چاقو02آہنی مکے برآمد کئے گئے منشیات کے 217مقدمات درج کرکے 220ملزمان کو گرفتار کیا گیا ملزمان سے 73444گرام چرس، 1422بوتل شراب، 250گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ 38 جواری بھی دھر لئے گئے جن سے دائو پر لگی85 ہزار روپے کی نقدی برآمد کرلی گئی پوٹھوہار ڈویژن میںپولیس نے انتہائی مطلوب 36اشتہاری مجرمان اور کیٹگریBکے 222مجرمان اشتہاری گرفتار کر لئے ۔