کریم آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث افغان باشندے سمیت تین ملزمان گرفتار

15 مارچ 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی آپریشن محمد بن اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ کریم آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور 22 سالہ سجاول امیر کے قتل میں ملوث افغان باشندے سمیت تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں ملزمان نے تھانہ نصیر آباد کے علاقے ڈھوک سیداں روڈ پر واقع شادی ہال کے قریب سے رائیڈ بک کی تھی رائیڈ بک کرانے والے کا نام ملزم ساجد تھا جسے حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو ملزم ینے بتایا کہ اس نے افغان باشندے پروز اور پاکستانی شیراز کے ہمراہ مقتول سے گاڑی چھینی مذاحمت پر اسے پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ملزم پرواز جو افغانی ہے اس نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھا ہے ملزم ساجد کی نشاندہی پر باقی دو ملزمان بھی گرفتار کرلئے ملزمان کے قبضے سے کریم کمپنی کے کیب ڈرائیور کے چھینے گئے دو نوں موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے کل ملزمان کا مجاز عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا تاکہ تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جا سکے۔ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ تھانہ صادق آباد کے علاقے میں البراک کمپنی کے عملہ صفائی کی قتل کی وارداتوں میں عام لوگ ملوث نہیں ان واقعات کی تفتیش باقاعدہ جاری ہے اور البراک کی سینیٹری ٹیم کے ساتھ پولیس کی ڈیوٹی بھی لگا رکھی ہے تھانہ کینٹ میں صحافیوں کو انہوں نے بتایا کہ تھانہ سول لائن کے علاقے میں صحافی منیب کے قتل کی تفتیش بھی کی جا رہی ہے ۔