سی آئی اے پولیس کی زیر حراست ملزمہ دم توڑ گئی، نعش پمس منتقل
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی آئی اے پولیس کی زیر حراست ملزمہ دم توڑ گئی جس کی نعش پمس منتقل کردی گئی ایس پی زبیر احمد شیخ نے بتایا کہ سیکٹر ایف ایٹ ون میں دوعورتیں گھریلو ملازمہ بن کر گئیں اور دو معمر میاں بیوی اور ان کے ڈرائیور کو ان عورتوں نے کچھ کھلا دیا ڈرائیور اور گھر کا مالک تو ٹھیک ہوگئے لیکن معمر خاتون کی طبیعت زیادہ خراب تھی اور وہ چل بسی تھی اس کیس کی مختلف زاویوں سے تفتیش کے بعد آج اس عورت کو ضیاء مسجدایکسپریس وے کے قریب واقع گھر سے گرفتار کرکے پولیس ٹیم سی آئی اے لا رہی تھی کہ راستے میں اس کی طبیعت بگڑنا شروع ہوگئی جسے پمس لے جایا گیا لیکن وہ جاں بحق ہوگئی پوسٹمارٹم رپورٹ اور ڈاکٹروں کی جانب سے میڈیکل کے بعد موت کی جو وجہ سامنے آئے گی اس کے مطابق قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ادھر یہ بھی رائے سامنے آئی ہے کہ عورت پولیس کی حراست میں ڈیڑھ ماہ سے تھی جس کے خلاف تھانہ مارگلہ میں قتل اور اقدام قتل کی ایف آئی آر درج تھی ۔