عوام کو صحت،تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی اور ملک کو سرسبز وشاداب بنانا ترجیح ہے

15 مارچ 2018

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) قمر جہاں فاؤنڈیشن اور پاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدر سیاسی و سماجی رہنماء ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ہم عوام کو صحت عامہ اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی اور ملک کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے کوشاں ہیںاور اس کیلئے ہماری دونوں تنظیمیں گذشتہ کئی سال سے اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفاہ عامہ اور تنظیمی امور کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم جڑواں شہروں میں ماحولیاتی آلودگی کوکم کرنے کیلئے شجرکاری مہم بھی تواتر سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔جبکہ صحت عامہ اور تعلیم کافروغ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ، ڈاکٹر جمال ناصر نے اجلاس کو بتایا کہ ہماری کاوشوں سے حکومت نے سابقہ ٹی بی ہسپتال کی جگہ بننے والے 400بستروں کے زچہ بچہ ہسپتال کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے ۔توقع ہے کہ اس منصوبے پر جلد کام کا آغاز ہوجائے گا ۔ اس منصوبے سے شہریوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ہسپتال کی تعمیر کا کام بوجہ کافی عرصے سے التوا ء کا شکار تھا جس سے عوام میں مایوسی پھیل رہی تھی اب ہماری کاوشوں سے اس کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم منظور کی گئی جو خوش آئند بات ہے ۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ عوام کے مسائل کرانے میں ہم خدمت انسانیہ کے مشن کے تحت کام کر رہے ہیں ۔