جنرل سٹور اور گجرات بیکری سے ڈاکو ستر ہزار روپے،موبائل فون چھین کرفرار

15 مارچ 2018

راولپنڈی ،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی ، طلائی زیورات ، گاڑیوں ، موٹر سائیکل سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تھانہ صادق آباد کو قمر عباس نے بتایا کہ ڈھوک کالا خان میں میرے جنرل سٹور میں ڈاکو داخل ہوئے اور 25 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو علی افسر نے بتایا کہ گجرات بیکری میں مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور مجھ سے50 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کرموٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھانہ سیکرٹریٹ کو رحیم خان نے بتایا کہ بری امام میں پارکنگ میں کھڑی میری مہران کار نمبرLOD - 6033 چوری ہوگئی تھانہ رمنا کو ظفر محمود نے بتایا کہ میرے گھر سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون چھین لئے گئے تھانہ لوہی بھیر کو سلیمان نے بتایا کہ میرا 125 موٹر سائیکل نمبرRIN - 7553 چوری ہوگیا ۔