شجاع خانزادہ پر خود کش حملہ قاسم معاویہ کیس کی سماعت ملتوی

15 مارچ 2018

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے صوبائی وزیر شجاع خانزادہ پر خود کش حملہ میں ملوث کالعدم تنظیم کے راہنما قاسم معاویہ کیس کی سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر ہوئے مزید شہادتیں طلب کرلیں ۔ بدھ کو کیس کی سماعت کے موقع پر انسداد دہشت گردی فورس حکام نے ملزم کو سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے پیش کیا عدالت نے کیس کی سماعت دوران 7گواہان کے بیان قلمبند کرلئے ۔ یاد رہے کہ ملزم اٹک کے علاقے میں صوبائی وزیر شجاع خانزادہ پر ہونے والے خود کش حملہ میں ملوث ہے ۔