بابو محلہ صدر میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات

15 مارچ 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) صدرکے بابو محلسہ میں صفائی کی انتہائی ناگفتہ بہ حاگت مستقل طور پر سوہان روح بنی ہوئی ہے۔ کوڑا کرکٹ اورکچرا ڈالنے کیلئے ویسٹ بن نہ ہونے کی وجہ سے گالیاں کچرے سے اٹی رہتی ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ مہینے میں ایک دوبار ہی ان نالیوں کی صفائی کرتا ہے جبکہ بابو محلہ بازار کے غربی حصہ اور میلاد چوک (ہاتھی چوک) میں بارش کا پانی کھڑا ہو جاتا ہے۔ چوک میں نکالی آب کے نالے کے دوران جنگلوں کے گزشتہ کئی ماہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے حادثات کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ عوامی حلقوں نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔