تاجر برادری کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے، ملک ارشد اعوان

15 مارچ 2018

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر ملک ارشد اعوان نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے تمام ادارو ں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے اہم مسائل کو حل کریں گے۔ حکومت کی جانب سے اپنے آمدہ آخری بجٹ میں تاجروں کیساتھ انصاف کی امید کرتے ہیں اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انجمن تاجران ڈی اے وی کالج روڈکے نومنتخب صدر شیخ عمران و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تاجر رہنما شیخ سلیم ، شیخ صداقت ، ملک ساجد، پرویز چوہدری ، قادر میر ، چوہدری مشتاق ، راجہ شمعون، معظم مغل ، سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار چوہدری سمیت دیگر مرکزی عہدیداران موجود تھے ۔