کمپلیٹ بلڈ پکچر امراض کی تشخیص میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر عاتکہ خالد

15 مارچ 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی یعنی کمپلیٹ بلڈ پکچر وہ بنیادی ٹیسٹ ہے جو امراض کی تشخیص میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ پروفیسر فائونڈیشن یونیورسٹی ڈاکٹر عاتکہ خالد نے ہولی فیملی ہسپتال میں ایکسل لیب کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خون میں پلیٹ لیٹ کا تناسب، نا مکمل سرخ خلیوں کا تناسب اور آئرن کی کمی کیلئے ہیموگلوبن کاتناسب معلوم کرنا وہ جدید پیمانے ہیں جنکی معلومات ،ڈاکٹرز کیلئے تشخیص کو بہت آسان بنا دیتی ہے ان جدید پیرامیٹرز کے ذریعے ڈاکٹرز بآسانی مریض کو دی جانے والی ادویات کی درست نوعیت اور مقدار کا تعین کر سکتے ہیںدریں اثناء ایکسل لیب کے مارکیٹنگ مینیجر بلال عباسی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحت عامہ کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے دنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کی رینکنگ کے مطابق 149ویں درجے پر آتا ہے یہ صورتحال تشویشناک بھی ہے اور مستقبل کے خطرات کا پیش خیمہ بھی اُنہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر فرامرز خان کی میڈیکل یونٹ کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں جن کے نتیجے میں مریض بڑی تعداد میںمستفید ہو رہے ہیں ایکسل لیب بھی پاکستان میں مریضوں اور ڈاکٹرز کو جدید ترین تشخیصی سہولیات فراہم کرنے کیلیئے کوشاں ہیں تاکہ مملکتِ خدادا کو صحتمندشہری فراہم کر کہ مستحکم کیا جا سکے اس سلسلے میں نا صرف ہم جدید ترین مشینری پاکستان لا رہے ہیں بلکہ صحت عامہ سے متعلقہ جدید تحقیقات سے آگاہی کیلئے سیمینارز کا انعقاد بھی ہماری ترجیح ہیںاس موقع پر میڈیکل یونٹ کے پروفیسر ڈاکٹر فرامرز خان نے گفتگو کرتے ہوئے سیمینار کے انعقاد کو سراہا اور اس امر پر زور دیا کہ پاکستان میںجدید سہولیات کی فراہمی کواولین ترجیحات میں شمار کیا جائے۔