انجمن تاجران رنگ روڈ کے صدر عابد بٹ کے بھائی انتقال کرگئے

15 مارچ 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انجمن تاجران رنگ روڈ راولپنڈی کینٹ کے صدر عابد بٹ کے بڑے بھائی حاجی محمد ضمیر احمد بٹ انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے مین قبرستان مصریال روڈ پر ادا کی جائے گی۔ انجمن تاجران مصریال روڈ کے صدر ملک عبدالرؤف نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔