نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں کلیدی کردار اد ا کر رہے ہیں،راجہ الطاف

15 مارچ 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) الروشن پبلک سکول چاکرہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کاانعقاد کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین یونین کونسل چاکرہ راجہ الطاف اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما ء اور سابق امیدوار حلقہ این اے52 ناصر راجہ تھے۔ اس موقع پر پر نسپل زاہد بھٹی اور سکول کے منتظمین شیر دل بھٹی اور چوہدری انصار بھی موجود تھے۔ تقریب میں طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، چیئرمین چاکرہ راجہ الطاف اور ناصر راجہ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب چاکرہ میں تعلیم کی سہولت نہ ہونے کے برابر تھی مگر اب الحمد اللہ معیاری نجی تعلیمی ادارے موجود ہیں اور الروشن پبلک سکول چاکرہ کا شمار بھی علاقے کے بہترین سکولوں میں ہوتا ہے جس نے عوام میں معیاری تعلیم کی وجہ سے منفرد پہچان بنائی ہے، انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں کلیدی کردار اد ا کر رہے ہیں اور ملک میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ترقی اور استحکام کا واحد ذریعہ ہے کیونکہ آئندہ نسل کو اعلی تعلیم دئیے بغیر مستقبل کے چیلنجزکا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔