فیروز والا :ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق‘ 4 زخمی
کاہنہ + فیروز والا (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ موٹر سائیکل کو سامنے سے آنے والے تیز رفتار ڈالے نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کتلوہی کا تیس سالہ اصغر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی گلزار شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثے کے بعد ڈالے کا ڈرئیور فرار ہو گیا۔ لاہور روڈ کی آبادی ہاؤسنگ کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں نوجوان عبدالوحید موقع پر ہلاک ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ شرقپور روڈ پر ویگن کی سائیڈ لگنے موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گیا۔ رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
EXIT کی تلاش
خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...
وارث میر سے حامد میر تک
وارث میر کو میں زیادہ جانتا تھا حامد میر کو کم کم،وارث میرسے گہری دوستی کا ...
کیا وزیراعظم بھی چیئرمین سینٹ جیسا ہو گا
وزیراعظم بھی چیئرمین سینٹ سنجرانی کی طرح کا ہو گا۔ عمران خان کو بھی اوپر سے ...
فیروز والہ : مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق، 7 افراد زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہورشرقپور روڈپر فیض پور کے قریب تیر رفتار ٹرک بے ...
فیروز والا: مختلف ٹریفک حادثات میں چار افراد ہلاک‘ 25 زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت چار افراد ...
فیروز والہ: مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،چار زخمی
فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور چار ...