نامعلوم افراد نے 5سالہ بچے کا گلا کاٹ دیا‘ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
فیروزوالا (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ شرقپور میں نامعلوم افراد نے پانچ سالہ لڑکے کا گلہ کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔ شرقپور خورد کا رہائشی شفیق احمد کا پانچ سالہ بیٹا جہانزیب گھر سے باہر دکان پر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا‘ بعد میں قریبی کھیت میں لے جاکر اسکے گلے پر چھری کا وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا بعدزاں ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ اہل علاقہ کا خیال ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر ملزم نے چھری مار کر اسے زخمی کیا ہے۔ تاحال ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔