سکولز میں ریسکیو سکائوٹ پروگرام کے ذریعے بچوں کو تربیت دینے کافیصلہ
لاہور (نامہ نگار) پنجاب ایمرجنسی سروس) ریسکیو1122 ) نے سکولز میں ریسکیوسکاؤٹ پروگرام کے ذریعے بچوں کو حفاظت اور زندگی کو محفوظ بنانے کے متعلق تربیت دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس سلسلہ میں پنجاب ایمرجنسی سروس کے ہیڈ کواٹرز میں ــ"تعلیم کے ذریعے بچوں کی حفاظت "ـ موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کا انعقاد سٹزن اینڈ ڈیویلپمنٹ فاونڈیشن کے باہمی تعاون سے کیا گیا اور مختلف سرکاری و نجی یونیورسٹیوں اور سکولز ایجوکیشن کے اداروں کے سربراہان و نمائندگان نے بشمول ڈولفن پولیس ، پنجاب انرجی ایفی شنسی کنزرویشن انرجی ڈیپارٹمنٹ ، قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ ، چالڈ پروٹکشن اینڈ ویلفیربیورو ، پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ا یشن کلب پنجاب ،بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن پنجاب، بیکن ہاؤس سکول سسٹم ، یونیورسٹی آف دی پنجاب ، آکسفوڈ یونورسٹی پریس اور سکول آف کنٹیمپورری اینڈ اسلامک لرننگ کے افراد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹرجنرل پنجاپ ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد اساتذہ اور والدین کی مدد سے سکول کے بچوں کی بہتر تربیت ہے جبکہ بچوں کو ذمہ دار شہری بناتے ہوئے محفوظ پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے ۔