شیخوپورہ ریجن کے 20اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

15 مارچ 2018

لاہور(نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ ذوالفقار حمید کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس آرپی او آفس شیخوپورہ میں ہوا۔ اجلاس میں شیخوپورہ ریجن کے 20 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ الطاف احمد گوندل کے علاوہ تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز جن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ سرفراز خان ورک،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقصور زاہد نواز مروت،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمراوراسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخوپورہ ریجن افتخار انوربھی موجود تھے ۔ترقی پانے والوں میں شیخوپورہ سے محمد جہانگیر،محمد انور،محمد ریاض‘ اقبال حسین، محمد اعظم، غریب عالم، قصور سے محمد اشرف،مشتاق احمد،عبدالرشید،اللہ وارث،صغیر احمد،محمد صفدر ،منور حسین،محمد ارشد،عبدالرشید،محمد یٰسین،شوکت علی،جاوید عارف اورننکانہ صاحب سے افتخار احمد اور محمداسحاق شامل ہیں۔