میاں بیوی کے درمیان مکان کی ملکیت کا دعویٰ 6 برس بعد خارج

15 مارچ 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) میاں بیوی کے درمیان چلنے والا مکان کی ملکیت کا دعویٰ 6 برس بعد خارج کر دیا گیا۔ لاہور کی رہائشی روبینہ نامی خاتون نے 2012 میں اپنے شوہر فواد قریشی کے خلاف مکان کی ملکیت کا دعویٰ دائر کیا۔جائیداد کی ملکیت کا دعویٰ Oral gift کی بنیاد پر کیا گیا۔ مقدمہ چھ سال چلا ۔ فاضل عدالت نے تمام گواہوں کو سننے کے بعد یہ فیصلہ دیا کہ یہ Oral gift کا مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے اوردعویٰ خارج کر دیا۔