بھاٹی گیٹ پولیس نے اشتہاری گرفتار کر لیا
لاہور(نامہ نگار) بھاٹی گیٹ پولیس نے اے کیٹگری کا اشتہاری ملزم گرفتارکرلیا ہے۔ملزم ظفر اقبال اور اس کے ساتھی دھوکہ دہی سے معصوم لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورتے اورفرار ہو جاتے تھے۔ ملزم ظفر اقبال کے دیگر ساتھیوں کوپولیس نے پہلے ہی گرفتار کیا تھا۔ ملزمان پر 24لاکھ روپے رقم دھوکہ دہی سے ہتھیانے کے علاوہ ایف آئی اے اور دیگر شہروں میں بھی مقدمات درج ہیں۔