شہر کے مختلف علاقوں میں 2 افراد پراسرار طور پر ہلاک

15 مارچ 2018

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھاٹی گیٹ کے علاقہ اونچی مسجد کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی نعش جبکہ راوی روڈ کے علاقہ میں سبزی منڈی کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔پولیس نے مقامی افراد کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کردونوں نعشیں قبضے میں لے لیں ہیں اور شناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا کر ان کے لواحقین کی تلاش شروع کردی ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...