487 کنال پر مشتمل مضر صحت سبزیاں تلف
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر کے گندے نالوں ،ٹیکسٹائل ویسٹ اور دیگر زہریلے پانی سے اگنے والی سبزیوں کی خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے8456کنا ل ر قبہ پر اگائی گئی سبزیوں کی چیکنگ کی اور مجموعی طور پر 487کنال سبزیاں تلف کر دی گئیں۔ لاہور اور متصل اضلاع میں 166 کنال، راولپنڈی میں154 اورملتان میں 167 کنال پر اُگا ئی گئیں سبزیاں تلف کر دی گئیں۔ کیمیکل ویسٹ اور زہریلاپانی فراہم کرنے والے ٹیوب ویل سیل کر دیئے گئے۔