آتش بازی کا سامان تیار کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) اکبری گیٹ پولیس نے آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا ہے۔ بتایاجاتاہے کہ اکبری گیٹ پولیس نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم رضا کوگرفتارکر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمدکرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔