3تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

15 مارچ 2018

فیروزوالا (نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔ دو تھانیدار لائن حاضر کر دیئے۔ انسپکٹر رضوان چیمہ کو ایس ایچ او شرقپور‘ انسپکٹر حاجی افتخاراحمدبھٹی کو صدر فاروق آباد‘ انسپکٹر ذوالفقار کو ایس ایچ او بھکھی تعینات کر دیا جبکہ دو سب انسپکٹروں عبداللطیف اور رانا اکرم کو لائن حاضر کردیا۔