شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا

15 مارچ 2018

لاہور(نامہ نگار)شہر میںآتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا، نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں کے رہائشی منظور احمد کے گھرمیں ،سمن آباد کے علاقہ ڈونگی گرائونڈ کے قریب اختر کے گھر میںجبکہ شالیمار کے علاقہ میں اویس کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر تباہ ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیاہے۔