دو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا 55 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

15 مارچ 2018

لاہور (نامہ نگار) مزنگ کے علاقہ میں دو روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا 55 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دو روز قبل ساندہ کا ایوب موٹر سائیکل پر فیروز پور روڈ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا تھا۔ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔